Uncategorized
پولیس نظام میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں، سزا کے بغیر چیزیں ٹھیک نہیں ہو سکتی، سہیل انور سیال
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پولیس نظام میں بہتری کی کوشش کر رہے ہیں، جب تک سزا نہیں ملے گی چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، جرائم پر قابو نہ پانے پر 7 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ معطل کئے گئے ایس ایچ اوز کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا تھا، ایس ایچ او اگر عملے کی شکایت نہیں کرتا تو غلطی اس کی ہے، جو بچے ہوئے ہیں ان کو اپنی پرفارمنس بہتر کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کرے، جیل شہر سے باہر منتقل کرنے کے سوال کا جواب وزیر جیل خانہ جات ہی دے سکتے ہیں۔