Uncategorized

گجرات، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے3 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے گجرات میں کارروائی کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جب کہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی اطلاع پر گجرات میں یونیورسٹی روڈ پل نالہ مراد پور کے قریب چھاپہ مارا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، کلاشنکوف اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں جب کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button