پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ شیعہ پولیس آفیسر مظہر شیرازی شہید

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادار ہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں آج دوپہر نامعلوم دہشت گردوں نے گھر کے شیعہ پولیس آفیسرمظہر عباس شیرازی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ اطلاعات کے مطابق سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے شہید مظہر شیرازیپر ان کے گھر کے باہر اندھا دھن گولیاں چلادیں جس سے مظہر شیرازی موقع پر دم توڑ گئے۔ شہید مظہر شیرازی سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے مشتاق شیرازی کے چھوٹے بھائی اور گزشتہ سال عید کے روز شہید کئے جانے والے ایڈوکیٹ شاہد شیرازی کے چچا اور محکمہ پولیس میں ملازم تھے ۔
واضح رہے کے گزشتہ کئی برسوں سے ڈیرہ اسماعیل خان کی سر زمین شیعان علیؑ کی قتل گاہ بنی ہوئی ہے اور پاکستان کے ریاستی ادارے ان واقعات پر خاموش ہیں۔ دو روز قبل بھی دو پولیس اہلکاروں کوامام بارگاہ کوٹلی امام حسینؑ کے باہر ٹارگٹ کرکے شہید کردیا گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگرما ضی میں ہونے والے سانحات کے مجرموں کو گرفتار کیا جاتا، اور دہشت گرد تنظیموں سے رعایت نہ برتی جاتی تو یہ واقعات رونما نہ ہوتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button