Uncategorized

نواز شریف پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرکے عوامی اجتماعات سے خطاب پر پابندی لگائی جائے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا استحکام ملکی سالمیت اور بقاء کی ضمانت ہے، جو لوگ اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرکے انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ ملکی سالمیت کے دشمن ہیں، عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے، پانامہ کے فیصلے پر ہرزہ سرائی کرنے والے عدالت عظمٰی کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں، ان پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرکے عوامی اجتماعات سے خطاب پر پابندی لگائی جائے، پاکستان قوم ریاستی اداروں پر بے جا تنقید کی کسی کو اجازت نہیں دے گی، نواز شریف کا واویلا چور مچائے شور کے مصداق ہے، وہ اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لئے عدلیہ کے خلاف شور مچانے میں مصروف ہیں، پاکستان کے باشعور عوام پر حقائق آشکار ہوچکے ہیں، نواز شریف اور ان کے خاندان کے لئے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی، اب انہیں احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وطن عزیز سے غیر قانونی طور پر باہر لے جانی والی ایک ایک پائی کا حساب چکایا جائے، نواز شریف کے مقبولیت کے دعوے پانی کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں، نااہل وزیراعظم کی مایوسی ان کے چہرے سے عیاں ہے، ملک کی کوئی بھی بڑی جماعت ان کے ساتھ کسی بھی قیمت پر بات کرنے کے لئے بھی تیار نہیں، عوامی اجتماعات کرکے وہ اداروں کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش میں مگن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اینڈ پارٹی نے ارض پاک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر بے رحمی سے لوٹا ہے۔ انہوں نے اصولوں کی بجائے لوٹ مار کی سیاست کی، اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ سمجھنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button