Uncategorized

پنجاب حکومت کی 37 مذہبی دہشتگردوں سمیت مطلوب ملزمان کی فہرست خیبرپختونخوا حکومت کو ارسال

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے فہرست حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ارسال کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو تین مختلف کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے، جن کے سروں کی قیمت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔

پہلی کیٹیگری کے ملزمان کے سروں کی قیمت ایک کروڑ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ دوسری کیٹیگری میں 27 دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے، جن کے سروں کی قیمت 5، 10 اور 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ مذہبی اور انتہا پسند تنظیموں کے ملزمان کو تیسری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، جن کے سروں کی قیمت 5، 10، 20 اور 30 لاکھ روپے مقرر ہے اور اس فہرست میں 37 دہشت گرد شامل ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگروں کی فہرست تیار کرکے خیبر پحتونخوا حکومت سمیت حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کر دی ہے، جس میں 22 انتہائی اہم مطلوب افراد کو پہلے کیٹیگری میں ڈالا گیا ہے، جن کی سروں کی قیمت ایک کروڑ سے لیکر 50 لاکھ روپے مقرر ہے۔ لسٹیں مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے کے پی کے پولیس پولیٹیکل ایجنٹس سمیت دیگر اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ لسٹ میں 27 دہشت گردوں کا تعلق پارٹ 2 پر رکھا گیا ہے، جن کی سر کی قیمت 20 لاکھ سے لیکر 10 اور 5 لاکھ مقرر ہے۔ اسی طرح لسٹ میں 20 افراد کا تعلق تیسری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، جو مذہبی انتہا پسند ہیں اور ان کی سروں کی قیمتیں 30 لاکھ سے لیکر 20، 10 اور 5 لاکھ مقرر ہے۔ 37 دہشتگردوں کا تعلق مختلف دیگر گروپس سے بتایا گیا ہے اور ان کے سر کی قیمت 5 لاکھ سے لیکر ایک لاکھ روپے مقرر ہے۔

لسٹوں میں تمام دہشتگردوں کی شناحت اور تنظیموں کی بھی مکمل شناحت ظاہر کی گئی ہے۔ پنجاب گورنمنٹ نے دہشت گردوں کی گرفتاری اور اطلاع دینے پر سروں کی قیمت مقرر کی ہے، جبکہ کے پی کے اور قبائلی علاقوں میں ان دہشتگروں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button