Uncategorized

قرآنی تعلیمات کے مطابق ایک ساتھ تین طلاقیں درست نہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ کئی مکاتب فکر اکٹھے تین طلاق کو درست تصور نہیں کرتے، بھارتی سپریم کورٹ کا ایک ہی وقت میں طلاق ثلاثہ بارے فیصلہ خلاف فقہ ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلاق ثلاثہ کے فیصلے اور اس پر کچھ حلقوں کی طرف سے آنیوالے ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے نکات اور وجوہات کی بنیاد پر طلاق ثلاثہ بارے فیصلہ دیا، اسلام میں بہت سے مکاتب فکر ہیں جن کی طلاق کے حوالے سے اپنی اپنی توجیہات اور تشریحات ہیں، اس لئے طلاق ثلاثہ بارے فیصلے کو خلاف شریعت کہنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے مکاتب فکر ہیں جو طلاق ثلاثہ کو درست نہیں سمجھتے اور اکٹھے تین بار طلاق دینے کے عمل سے متفق نہیں ہیں، البتہ وہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنی توجیہات سے ہم آہنگ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قرآنی تعلیمات کا بغور جائزہ لیا جائے اور مطالعہ کیا جائے تو اس کی روشنی میں ایک ساتھ طلاق ثلاثہ (تین طلاقیں) درست نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button