پاکستانی شیعہ خبریں

پاک افغان سرحد پرعید کا پہلا دن گزارنے کے بعد دوسرے روز آرمی چیف بلوچستان پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا پہلا روزدہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن میں شریک جوانوں کے ساتھ وادی راجگال میں گزارا تو دوسرے روز کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ جوانوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آرمی چیف بلوچستان پہنچ گئے ہیں ، وہ گوادر اور تربت میں پاکستان کی مسلح افواج کے افسران و جوانوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کی عید کی خوشیوں میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button