Uncategorized
جامعہ کراچی کے کچھ پروفیسرز کے القاعدہ سے تعلقات ہیں، فرزند ڈاکٹر شکیل اوج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد میں جمعرات 18 ستمبر 2014ء کو دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر شکیل اوج کے بیٹے نے والد کے قتل کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ڈاکٹر شکیل اوج کے بیٹے حسان اوج کہتے ہیں کہ والد نے خط میں ڈاکٹر عبدالرشید اور ساتھیوں کا نام لیا تھا، جس میں کچھ اور پروفیسر حضرات موجود ہیں۔ حسان اوج نے کہا کہ والد نے اس وقت کے وائس چانسلر جامعہ کراچی کو خط میں ملزمان کی نشاندہی کی تھی، القاعدہ نے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حسن اوج نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں القاعدہ کے سلیپر سیلز موجود ہیں، کچھ پروفیسرز کے القاعدہ سے تعلقات ہیں۔