Uncategorized

انصار الشریعہ، پڑھے لکھے جوانوں کے بعد لڑکیوں کی شمولیت کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے میں ملوث تنظیم انصار الشریعہ کے خلاف سیکورٹی اداروں نے گھیرا تنگ کردیا ہے۔ اسی حوالے سے اس نیٹ ورک میں خواتین کی شمولیت کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سیکورٹی اداروں نے چار خواتین کی کھوج لگا لی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی اداروں نے انصار الشریعہ میں خواتین کی شمولیت کی کھوج لگا لی ہے، ان خواتین میں ایک خاتون لیکچرر، ایک لیڈی ڈاکٹر اور دو طالبات شامل ہیں۔ خواتین کو برین واش کاٹاسک دیا گیا تھا جبکہ دونوں طالبات زیر حراست اہم شخص سے رابطے میں تھیں، انصار الشریعہ کی دونوں طالبات نجی یونیورسٹی میں پڑھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button