Uncategorized

مجلس وحدت اور آئی ایس او میں تعاون جاری رہے گا، مرکزی صدر آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے نومنتخب مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی کے اعزاز میں وحدت ہاؤس پنجاب لاہور میں ظہرانہ دیا گیا۔

ظہرانہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری شماریات علی مہدی اور آئی ایس او کی جانب سے سابق مرکزی صدر تہور عباس حیدری، سابق مرکزی صدر سرفراز حسین نقوی، قاسم شمسی، میثم جعفری، نیئر عباس، نثار کاظمی، نسیم کربلائی نے شرکت کی۔

نومنتخب مرکزی صدر انصر مہدی نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خط ولایت پر چلنے والی تحریکوں اور تنظیموں کا باہمی اشتراک عمل، منزل اور ہدف کا حصول آسان اور یقئینی بنا دیتا ہے، قومی اور اجتماعی معاملات میں مجلس وحدت اور آئی ایس او کا تعاون جاری رہے گا۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب مرکزی صدر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے احساس ذمہ داری کی اہمیت پر نقاط بیان کئے اور سابق مرکزی صدر سرفراز حسین کے اقدامات و کاوشیں جو مجلس اور آئی ایس او کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے کیں پر خراج تحسین پیش کیا اور ملت سازی کیلئے سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ملت جعفریہ کا افتخار ہے اور اس نے ہر میدان میں ملت جعفریہ کو سر بلند کیا، آئی ایس او نے نوجوانوں کی تربیت میں بنیادی کردار ادا کیا اور ہر شعبہ زندگی کو تربیت یافتہ نوجوان فراہم کئے جو وطن عزیز اور ملی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button