کراچی، تیس سال بعد بوہرہ برادری کی مرکزی عزاداری کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تیس ممالک سے بوہری اسماعیلی برادری کے افراد، محرم الحرام کے مرکزی اجتماعات میں شرکت کے لیے پاکستان کے شہر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ یکم محرم سے عاشورا تک بوہری برادری کے تقریباً پچاس ہزار افراد کراچی میں موجود ہوں گے جہاں وہ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں شرکت کریں گے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے بھی بوہری برادری کے ہزاروں لوگ عزاداری امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان میں اسماعیلی بوہری برادری کی مجالس عزا کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سن دو ہزار بارہ اور دو ہزار پندرہ میں عزاداری کے دوران اسماعیلی بوہری برادری کو تکفیری دہشت گردوں نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی شیعہ برادری نے محرم الحرام شروع ہوتے ہی ملک بھر میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے بہتّر ساتھیوں کی یاد میں عزاداری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔