Uncategorized

پنجاب میں ابن زیاد کی حکومت، گھر میں مجلس کرنے پر مومنین کے خلاف ایف آئی آر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے ابن زیاد شہباز شریف کی حکومت نے اہلبیت علیھم السلام سے اپنی دشمنی کا کھل کر اظہار کرنا شروع کردیا ہے، ملتان میں گھر میں مجلس عزا منعقد کرنے پر چار مومنین کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی اسلام اور اہلبیت دشمن حکومت نے سیدالشہداء امام حسین اور ان کے جانثاروں کے غم میں منعقد ہونے والی مجالس کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور عزاداری کو ختم کرنے کی اپنی ناکام کوششوں کو تیز کردیا ہے۔ ملتان میں چار مومنین کے خلاف ایف آئی آر صرف اس لیے کاٹی گئی کہ انہوں نے گھر کے اندر مجلس عزا کرنے کی اجازت نہیں لی۔

پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بھی اس قسم کی شکایات موصول ہوئی ہیں اس کے علاوہ پاکستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کا غلط استعمال کرتے ہوئے امن اور اتحاد کے داعی علما اور ذاکرین پر اپنے ہی علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ دہشتگرد اور تکفیری عناصر کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

ملت جعفریہ میں اس قسم کی متعصبانہ اور اسلام دشمن سازشوں کے خلاف شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس قسم کی ایف آئی آر کاٹنے کا سلسلہ ختم کیا جائے وگرنہ ملک بھر میں مجالس عزا سڑکوں پر منعقد کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button