Uncategorized

ممتاز مذہبی سکالر خانم طیبہ بخاری ٹریفک حادثے میں زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ممتاز مذہبی سکالر اور معروف شیعہ ذاکرہ خانم طیبہ بخاری ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خانم طیبہ بخاری اسلام آباد سے لاہور آ رہی تھیں کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ خانم طیبہ بخاری کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے باعث اچانک ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی الٹ گئی۔ خانم طیبیہ بخاری کو لاہور کے مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ خانم طیبہ بخاری لاہور کے علاقے کینٹ اور اسلام آباد میں عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button