Uncategorized

امام حسینؑ کی محبت ایمان کا جز اور کامیابی کی دلیل ہے، علامہ عباس کمیلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ امام حسین ؑ جوانان جنت کے سردار اور خدا اور اس کے رسولﷺ کے پسندیدہ ہیں، آپؑ کا علم و فضل ایثار و قربانی اور جدوجہد، خوشنودی خدا کیلئے تھی، یہی وجہ ہے کہ آپؑ کا ذکر آج بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے جو اس سے قبل تھا۔

انچولی سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپؑ کی محبت ایمان کا جز اور کامیابی کی دلیل ہے، کیونکہ آپؑ نے دین کو سربلند کیا اور کٹھن اور سخت حالات میں اسلام کی آبیاری کی، آج اس بے یقینی کے دور میں خدا کا پیغام انسانوں تک پہنچا کر اجر عظیم پایا اور خدا کے بزرگ بندے کہلائے، آج اسی اقتدار و جدوجہد کے ذریعے مسلمان اپنا قبلہ درست کرکے دنیا بھر میں پرچم اسلام کو بلند کرسکتے ہیں کیونکہ آج ہم دوسروں سے بہت پیچھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button