Uncategorized

کراچی، 1700 افراد نے جیل بھرو تحریک کے لیے نام درج کرادیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک میں تیزی آنے لگی ہے اور بڑی تعداد میں مومنین نے گرفتاریوں کے لیے نام درج کرانا شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک علامہ حسن ظفر نقوی کے گرفتاری دینے کے اعلان کے بعد زور پکڑنے لگی ہے اور مختلف علاقوں سے مومنین نے گرفتاری کے لیے ناموں کا اندراج کرانا شروع کردیا ہے۔

شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی کمیٹی (Shia Missing Persons Release Committee) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب تک 1700 افراد نے جیل بھرو تحریک کے لیے نام درج کروادیے ہیں جبکہ اس حوالے سے لوگوں کی جانب سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک شیعہ قوم کے افراد کو لاپتہ کرنے کے خلاف چلائی جارہی ہے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ان کے لاپتہ کیے گئے افراد کو بازیاب کیا جائے، اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور ان کی غیر قانونی گمشدگی کو فی الفور ختم کیا جائے۔ جیل بھرو تحریک کا آغاز علامہ حسن ظفر نقوی 6 اکتوبر 2017 کو خوجہ مسجد کھارادر سے گرفتاری دے کر کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button