Uncategorized

تمام کارکنان ’’جیل بھرو تحریک‘‘ میں اپنا کردار ادا کریں، مرکزی صدر آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے شیعہ لاپتہ افراد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں کی طرف سے بے گناہ اور محب وطن شہریوں کو غیر قانونی طور پر لاپتہ کیا جانا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بے گناہ اور محب وطن افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف اور اسیران کی رہائی کیلئے ’’جیل بھرو تحریک‘‘ پوری شیعہ قوم کے جذبات کی ترجمان تحریک ہے، گمشدہ افراد کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مرکزی صدر نے کہا کہ اسیران کی رہائی کا معاملہ قومی مسئلہ ہے اس لئے ملت کے ہر فرد کو اس تحریک کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔.انہوں نے مزید کہا کہ اسیران کی رہائی تک گمشدہ افراد کے ورثاء اور علماء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button