Uncategorized

آرمی چیف شیعہ لاپتہ افراد کا پتہ بتائیں، علامہ ناظر تقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے جیل بھرو تحریک سے متعلق پریس کانفرنس میں ریاستی اداروں اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ ہمیں شیعہ لاپتہ افراد کا پتہ بتایا جائے۔

علامہ ناظر تقوی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے ذمہ دار اور دہشتگردوں کو پالنے والے بھی ریاستی ادارے ہیں جن کی اپنی رپورٹ کے مطابق انہوں نے دہشتگردوں کو پالا، ان کا کہنا تھا کہ ہم سے سوال کیا جاتا ہے کہ ہم دہشتگرد ہیں؟ ملت تشیع کی کسی جماعت میں کوئی عسکری گروپ نہیں نہ ہی ملت تشیع کا کوئی فرد کسی دہشتگردی کے واقعے میں ملوث رہا۔

علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے اداروں میں تمام عہدیداران سے ملاقاتیں کیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، یہ تحریک کسی ریاستی ادارے کے خلاف یا مقابلے کے لیے نہیں ہے بلکہ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہے۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ سے بہت امیدیں ہیں، شیعہ لاپتہ افراد کے معاملے پر ہم سے بات کی جائے، اداروں کے ذمہ داران ہمیں مطمئن کریں، ہمارے مسائل سنیں اور ہمارے لاپتہ افراد کے لواحقین کو ان کا پتہ بتایا جائے اور ان کے پیاروں سے ان کی ملاقات کروائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button