Uncategorized
جیل بھرو تحریک، علامہ احمد اقبال رضوی ساتھیوں سمیت شاہراہ فیصل تھانے منتقل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلے میں علامہ احمد اقبال رضوی نے ساتھیوں کے ہمراہ احتجاجا گرفتاری پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق علامہ احمد اقبال رضوی نے شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجا گرفتاری پیش کردی ہے، پولیس پہلے تو علامہ احمد اقبال کو گرفتار کرنے پر راضی نہ تھی مگر علما اور مومنین کی جانب سے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دھرنے کے بعد پولیس نے علامہ احمد اقبال کو ان کے رفقا کے ساتھ گرفتار کرلیا اور شاہراہ فیصل تھانے منتقل کردیا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی کے ساتھ مومنین کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی ہے اور فضا لبیک یا حسینؑ کے نعروں سے گونج رہی ہے۔