جیل بھرو تحریک کے ثمرات، لیہ کے بعد ڈی آئی خان سے لاپتہ تین شیعہ عزادار بازیاب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جیل بھرو تحریک کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، لیہ کے بعد ڈی آئی خان سے لاپتہ ہونے والے تین مومنین منظر عام پر آگئے ہیں، تینوں مومنین کو پولیس کی حراست میں دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ شیعہ افراد کے حوالے سے شروع ہونے والی تحریک کے بعد لاپتہ شیعہ افراد کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور لیہ کے مومنین کے بعد ڈی آئی خان کے مزید تین مومنین منظر عام پر آگئے ہین۔ ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے تین مومنین محمد رمضان، محسن علی اور ان کے والد محمد اسلم تین ماہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں تھی تاہم اب ان افراد کی گمشدگی ختم کر کے انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف مجاہد عالم دین علامہ حسن طفر نقوی نے احتجاجی تحریک شروع کی تھی جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج اور پریس کانفرنسیں کی گئی تھیں اور اب اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔