Uncategorized

ملتان، جے ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کا اجلاس، علامہ ساجد نقوی کی خصوصی شرکت

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کا اجلاس جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ اسد اقبال زیدی، مرکزی دفتر کے مسئول علامہ فرحت جوادی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، مرکزی صدر جے ایس او حسن عباس، رکن نظارت اور سابق مرکزی صدر منور ساجدی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں جے ایس او پاکستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز دی گئیں، واضح رہے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مرکزی کنونشن آج سے ملتان میں شروع ہوچکا ہے، کل کنونشن میں تعلیمی کانفرنس منعقد ہوگی اور ذرائع کے مطابق کل نئے مرکزی صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button