Uncategorized

ملتان، غضنفر عباس ساجدی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 11ویں مرکزی صدر منتخب

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ مرکزی کنونشن کے آخری روز غضنفر عباس ساجدی کو نیا میرکارواں منتخب کر لیا گیا، کنونشن کے آخری روز آخری نشست میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، علامہ فرحت حسین جوادی، مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل اخوانزادہ زاہد علی، سابق مرکزی صدر منور عباس ساجدی، مرکزی صدر حسن عباس اور دیگر موجود تھے، آخری نشست میں کثرت رائے سے غضنفر عباس ساجدی کو جے ایس او پاکستان کا نیا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا، کنونشن میں ملک بھر سے جے ایس او کے ممبران نے شرکت کی۔ کنوکنونشن کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی نے نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی، علامہ سید محمد تقی نقوی کا کہنا تھا کہ آپ نوجوانوں کو دوسروں کی تربیت سے پہلے اپنی تربیت کا مرحلہ طے کرنا ہے، کسی دوسری چیز کو پاک کرنے کے لیے اپنے وجود کی پاکیزگی شرط ہے، پُرانی تنظیم میں ایک اچھا عمل ہے کہ وہ تربیت محبین سے شروع کرتے ہیں یعنی جب بچہ نابالغ ہوتا ہے تب اُس کی تربیت کا آغاز کیا جاتا ہے، علامہ تقی نقوی نے نوجوانوں کی عبادات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبادت کی ادائیگی ایک نعمت خدا ہے، ہمیں اس نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے، کنونشن میں خصوصی طور پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شرکت کی۔ اس موقع پر جعفری جوانوں کی جانب سے خصوصی استقبال کیا گیا، کنونشن سے علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختصر خطاب کیا اور نومنتخب مرکزی صدر کا اعلان بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button