Uncategorized

چہلم امام حسین ؑ ، سکیورٹی انتظامات کیلئے جائزہ اجلاس کا انعقاد

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)کسی کو خوشاب کا امن خراب کرنے نہیں دینگے‘ ڈپٹی کمشنر امجد بشیر کا شرکا ء سے خطاب
جوہرآباد: چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر امجد بشیر کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوا ۔جس میں اے ڈی سی جی عبدالحمید سنبل سمیت ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کسی کو خوشاب کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چہلم کی مجالس کے دوران پولیس و انتظامیہ کی جانب سے فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ممبرانِ امن کمیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر امجد بشیر نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس ضمن میں واپڈا حکام سے بات کرینگے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button