Uncategorized

مجالس و جلوسوں کے اوقات میں دکانیں بند رکھی جائیں:سی پی او

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے تھانہ کپ کے علاقے میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے جلوس روٹ کا دورہ کیا۔
سی پی او نے مجالس و جلوس کے لائسنسداران مزین چاون، اخلاق صدیقی، اصغر عباس نقوی سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پرتاجروں کو کہا گیا کہ مجالس و جلوسوں کے اوقات میں اپنی دکانیں بند رکھیں ۔ دریں اثنا سٹی پولیس آفیسر سے پارلیمانی ممبران شہزاد مقبول بھٹہ ، مہدی عباس لنگاہ، شوکت بوسن اور سول سوسائٹی فورم و شعور ترقیاتی تنظیم کے کوآرڈی نیٹر شاہد محمود انصاری نے ملاقات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button