Uncategorized

چہلم شہدا ئے کربلاؑ پرواٹربورڈملازمین کی چھٹیاں منسوخ

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)قائم مقام ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی ہدایت پر10نومبر کو شہدائے کربلاؑ کے چہلم کے موقع پرواٹربورڈ کے شعبہ نکاسی و فراہمی آب کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ،جلوس کی گزرگاہ،نماز ظہرین کے وقت نمازیوں کے وضو اورجلوس کے راستوں پر لگائی گئی سبیلوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،امام بارگاہوں کو بوقت ضرورت فوری پانی کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا ، ایم ڈی واٹربورڈ ایمرجنسی سینٹر میں خود موجود رہ کر فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے ،جبکہ واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام جلوس میں شرکت کریں گے اور فوری طور پر ممکنہ شکایات کا ازالہ ممکن بنائیں گے ۔قائم مقام ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ کی ہدایت پر چہلم شہداکربلاؑ کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران چہلم کے موقع پرشہر خصوصاً جلوسوں کے شرکاء،امام بارگاہوں اور مساجد کو فراہمی و نکاسی آب کے فول پروف انتظامات کیلئے شعبہ سیوریج و واٹر کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کے انچارج نثار مگسی کو ہدایت کی کہ فوری طور پر واٹربورڈ کے نائنتھ مائلز کارساز کے دفتر میں مرکزی ایمرجنسی سینٹر قائم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے شرکاء، سبیلوں اور نماز ظہرین میں شرکت کرنے والے نمازیوں کو وضو کیلئے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،انہوں نے تمام ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ چہلم کے موقع پر ڈیوٹی پر حاضر رہیں اور شہریوں کو پانی فراہمی کی سہولیات پر کڑی نظر رکھیں،جلوس کی گزرگاہوں کا جلوس برآمد ہونے سے قبل علاقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اپنے ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر عملے کے ساتھ معائنہ کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button