Uncategorized

شہدائے کربلاؑ کا چہلم , مختلف اضلاع میں ماتمی جلوس برآمد , مجالس عزا کا انعقاد

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) و ہاڑی ،جہانیاں،کوٹ ادو ، شجاع آباد ،ٹھٹھہ صادق آباد : وہاڑی ،جہانیاں،کوٹ ادو ، شجاع آباد اور ٹھٹھہ صادق آباد میں شہدائے کربلاؑ کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا۔ وہاڑی میں چہلم کا مرکزی جلوس سفارت زینبیہؑ امام بارگاہ حیدری چوک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا شام ساڑھے چھ بجے اپنے مقام پر واپس آکر اختتام پذیر ہوا جلوس کی سکیورٹی کیلئے ،ڈی سی علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او عمرسعید ملک کی طرف سے فول پروف انتظامات کئے گئے جلوس کے راستوں کو خار دار تار لگا کر سیل کیا گیا تھا جبکہ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیو سرویلنس وین کے ذریعے بھی کوریج کی جا تی رہی ۔جہانیاں میں شہدائے کربلاؑ کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہؑ سے صبح 9بجے بر آمد ہوا ۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔ جلوس کی نگرانی ڈی ایس پی جہانیاں سرکل رانا محمد اشرف اور ایس ایچ او جہانیاں چوہدری حق نواز نے کی ۔جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا جلوس میں شامل ہونے والے افراد کے لئے واک تھرو گیٹ لگایا گیا تھا اور ہر شخص کو تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جاتا تھا ، پولیس اہلکار چھتوں اور عمارتوں پر بھی تعینات تھے ۔ماتمی جلوس میں ایم این اے چوہدری افتخار نذیر ،تحصیل چیئرمین حاجی عطا ء الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر عمران عصمت نے بھی شرکت کی ۔کوٹ ادو میں امام بارگاہ نہنگ اجمل شاہ بخاری میں مجلس عزا گز شتہ صبح 9بجے شروع ہوئی اور چہلم کامرکزی جلوس امام بارگاہ نہنگ اجمل شاہ بخاری سے برآمد ہو کر اپنے قدیمی اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ٹبہ کربلا پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا،ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد ملک نے سکیورٹی انتظاما ت کی خود نگرانی کی ۔شجاع آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس ملتانی گیٹ چوک سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ امامیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button