Uncategorized

شیعہ سنی اتحاد کی مضبوطی کیلئے ملک بھر میں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منائیں گے، قمر عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ شمع رسالت کے پروانے ختم نبوت کے قانون پر کسی بھی قسم کے قدغن کو قبول نہیں کرینگے، قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی کوشش اور حکومتی بدنیتی سب پر واضح ہوچکی ہے، نبی اکرمؐ کی ناموس پر ہمارے ماں باپ، ہماری جانیں اور مال سب قربان ہیں، اسلام آباد دھرنے پر کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول کو ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قمر عباس نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، مخصوص نظریئے کے لوگ دہشتگردی کر رہے ہیں، جو کہ ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے علم میں ہے، ہم شیعہ سنی اتحاد کو مضبوط کرنے کیلئے ملک بھر میں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منائیں گے، جس میں تمام شیعہ سنی مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ساتھ ملک کر جشن میلاد مصطفٰی کی ریلیاں نکالیں گے، جبکہ برادران اہلسنت کے جلوسوں کا استقبال کرکے شرکاء کیلئے نیاز اور سبیل کے کیمپس بھی لگائے جائینگے، جس سے ملک میں قومی اتحاد قائم ہوگا اور دشمنان اسلام کو ناکامی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button