Uncategorized

جیسے ہی ملے ناصرشیرازی پیش کریں گے ، بازیابی کے لئے کوشاں ہیں ، آئی جی پنجاب

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے لاہور میں ڈولفن فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے کوشاں ہیں، جیسے ہی ناصر شیرازی ملے کورٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے بھی کوشاں ہیں اور اس حوالے سے راغب حسین نعیمی دھرنے والوں سے مذاکرات کر رہے ہیں امید ہے جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کر دیا ہے جس سے صوبے میں جرائم کی شرح کم کرنے میں مدد ملے گی۔ قبل ازیں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آئی جی کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے میں قتل ہونیوالے شہری بلوے میں مارے گئے ہیں جن کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ کیسے مرے ہیں، ذمہ داروں کا تعین ہونے کے بعد کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس پنجاب پولیس کا چہرہ ہے، امید ہے فورس کے اہلکار عوام میں پولیس کا اچھا تاثر قائم کریں گے، فورس کے اہلکار اقبال کے اس شعر کی عملی تفسیر بنیں کہ حلقہ یاراں ہو تو ریشم کی طرح نرم بن جائیں اور رزم حق وباطل ہو تو فولاد بنیں۔ آئی جی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ڈولفن فورس فولادی فورس کا کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button