Uncategorized

ناصرشیرازی کا آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکٹریٹ کا دورہ، شاندار استقبال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی نے بازیابی کے بعد آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ انصر مہدی کے علاوہ قاسم شمسی، محمد جمیل، مدثر عباس، نسیم کربلائی، محمد سلمان، سابق مرکزی صدور اور اراکین مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان موجود تھے۔

ناصرعباس شیرازی نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازیابی کے بعد مجھے مرکزی دفتر آئی ایس او میں آنے کے بعد جو قلبی سکون ملا ہے وہ اپنے گھر سے بھی زیادہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم میدان میں ہیں، پاکستان کی سربلندی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو جبری گمشدگی جیسے کلچر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی اورریاستی اداروں کوپاکستان میں آئین کی سربلندی کواولین ترجیح دینی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button