سانحہ عاشورہ سمیت شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث حماد صدیقی پاکستان کے حوالے
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) ایم کیو ایم کے دہشتگرد رہنمااور سانحہ عاشورہ سمیت دیگر شیعہ جوانوں کی ٹارگیٹ کے مرکزی کردار حماد صدیقی کو متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے حوالے کر دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سانحہ بلدیہ کیس میں پاکستان کو مطلوب ایم کیو ایم کے دہشتگرد حماد صدیقی کو متحدہ عرب امارات نے پاکستانی خفیہ ادارے کے سپرد کردیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ حماد صدیقی کی حوالگی کے لیے نارمل چینل استعمال نہیں کیے گئے بلکہ یہ حوالگی باہمی انٹیلی جنس تعاون کا نتیجہ ہے ۔حماد صدیقی کی حوالگی بالکل اسی طرح ہوئی جیسے عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد صدیقی پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہیں مناسب وقت پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ حماد صدیقی کراچی میں سانحہ عاشورہ سمیت کئی شیعہ رہنماوں علامہ آفتاب جعفری، علامہ تقی ہادی، پروفیسر سبط جعفر زید ی سمیت دیگر شیعہ جوانوں کی ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ سانحہ بلندیہ ٹاون میں ملوث ہے ، سانحہ بلدیہ ٹاون کے سلسلے میں تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی تھی جس نے تفتیش کے بعد بتا یا تھا کہ یہ آگ لگائی گئی ہے اور اس میں ایم کیو ایم کے رہنما حماد صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔