Uncategorized
دینی تعلیم کو سرکاری حیثیت دی جائے :علامہ سید ساجد علی نقوی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ دینی درس گاہوں کو خود مختاری کیساتھ دیگر تعلیمی مراکز کی طرح مراعات دی
جائیں، دینی تعلیم کو سرکاری حیثیت دی جائے ، دینی مدارس کو طب کے مختلف شعبہ جات کی طرز پر تسلیم کیا جائے ، اتحاد تنظیمات مدارس کو یونیورسٹی کی حیثیت دینے کے ساتھ الشہادۃ العالیہ اور شہاد ۃ العالمیہ کے امتحانات، اسناد اور دیگر امور کو یونیورسٹی سے ملحق کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ذوالفقار حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔