پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، خودکش جیکٹس رکھنے کا الزام، مقامی مسجد کا پیش امام بری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خودکش جیکٹس رکھنے کے الزام میں گرفتار مقامی مسجد کے پیش امام کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی کے اہلکاروں نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران چغلپورہ کی جامع مسجد میں تعینات افغان پیش امام مولاناصاحب الرحمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس برآمد کی تھیں عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button