Uncategorized

کراچی، شیعہ علماء کونسل آج خوجہ مسجد کھارادر پر امریکا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی زیر صدارت صوبائی دفتر میں ذمہ داران اور کارکنان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کو امریکا کی شکست قرار دیا۔ علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ ہم تحریک آزادی اور اسلامی مذاحمتی تحریکوں کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کا اعلان انشااللہ جلد امریکا کو واپس لینا ہوگا، امریکا اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے، امریکا کا یہ اعلان بھی کسی دشمنی سے کم نہیں، قبلہ اول کا دفاع ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکی سفارت کاروں کو فوری ملک سے بے دخل کیا جائے،آج بروز جمعہ 15 دسمبر کو قائد ملت جعفریہ کے حکم پر ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے، کرا چی میں مرکزی مظاہرہ شیعہ اثناء عشری خوجہ مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ منعقد کیا جائے گا، جس میں جید علماء کرام شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button