Uncategorized

علما اور ملی شخصیات کی کوششیں رنگ لانے لگیں، مزید تین لاپتہ عزادار بازیاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علما ء کرام ، ملی تنظیموں اور شخصیات کی کوششوں کی بدولت تین مزید عزادار بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ کیے گئے شیعہ عزاداروں میں سے تین مزید عزادار بازیاب ہوگئے ہیں۔ بازیاب ہونے والے عزاداروں میں شیعہ سکائوٹ راغب عباس، مولانا اسدآہیر اور امجد شیرازی شامل ہیں۔ تینوں افراد بازیابی کے بعد اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

ملت تشیع کے علماء کرام ، ملی تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے مسلسل کوششوں کی بدولت لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ جاری ہے۔ خداوند عالم سے دعا ہے کہ جلد باقی لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بھی واپسی کی خبر ملے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button