Uncategorized

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے طور پر شمعیں روشن

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام سانحہ پشاور (آرمی پبلک سکول )کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے طور جامع مسجد الحسین نیو ملتان کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے آرگنائزر سید دلاور عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سید وسیم عباس زیدی، اقبال خان کشفی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے دشمن ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی سازش میں ناکام ہوگیا، آج ہم پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بغیر کسی تمیز کے کاروائی کی ضرورت ہے، سیکیورٹی اداروں کو محب وطن اور دشمن کی تمیز برقرار رکھنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button