Uncategorized

آئی ایس او نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے سلامتی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے مصر کی پیش کردہ قرار داد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی قرار دیا ہے۔

انصر مہدی نے کہا قرارداد کا امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنا ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت اور فلسطینی سرزمین پر قبضے کی کھلی حمایت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے القدس کو صہیونی دارالحکومت تسلیم کرکے عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے اور اب قدس قرارداد کو ویٹو کرکے امریکہ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ صرف صہیونیوں کے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے۔

انصر مہدی نے لاہور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او جمعہ کو یوم دفاع بیت المقدس منائے گی جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوںگے۔ اجلاس میں طے پایا کہ بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے کہا فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور ہم کسی بھی صورت استعمار دشمنی کو ترک نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button