Uncategorized

افغان سرزمین دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی آماجگاہ بنتی جا رہی ہے، پسند علی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسلمانوں کے ثقافتی مرکز پر خودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں پسند علی نے کہا کہ اس دلخراش سانحہ میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر امت مسلمہ میں گہرے رنج و غم پایا جاتا ہے، دشمنان اسلام داعش کو بحرین، تیونس، شام اور عراق میں شکست ہوئی ہے، جس کے بعد اب افغانستان کی سرزمین اس بدترین دہشتگرد تکفیری گروہ کی آماجگاہ بنتی جا رہی ہے، جس کا سب سے بڑا ایجنڈا امت مسلمہ میں تفرقہ، دہشتگردی اور بیگناہ مسلمانوں کا قتل عام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہر ملک میں قومی، قبائلی اور لسانی سطح پر اختلافات پیدا کرکے فتنہ برپا کرنے کی کوشش میں رہتا ہے، لہٰذا ہمیں باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کی، اس ناپاک کوشش کو بھی ناکام بنانا چاہیے اور شیعہ قوم نے دشمن کو ہر میدان میں مایوس کیا ہے اور یہ قوم دشمن کو آئندہ بھی ہر میدان میں مایوس بنا دے گی۔ پسند علی رضوی نے سانحہ ثقافتی مرکز کابل میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button