Uncategorized

شہباز شریف کی پنجاب حکومت نے اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا، بڑا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب میں اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا انکشاف ایسے وقت میںہوا ہے جب شریف خاندان سمیت ن لیگی رہنما آل سعود کا دامن پکڑنے ریاض میں موجود ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے انکشاف سے سعودی عرب میں موجود شہباز شریف کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے مختلف منصوبوں پر اسرائیل بیسڈ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔
نجی نیوز چینل ”سٹی 042“کی رپورٹ کے مطابق جراثیم کش آلات کی خریداری کے حوالے سے نیدر لینڈ سے آنے والی کمپنی ایم ایس ٹیٹناؤر نے پنجاب حکومت کے محکمہ صحت سے جراثیم کش آلات کی صفائی کے کام کا ٹھیکہ حاصل کر لیا۔ اس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم کوالٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے مذکورہ کمپنی کے پاس گئی تو ان کو پتہ چلا کہ یہ اسرائیل بیسڈ کمپنی ہے۔اس پر محکمہ صحت نے اسرائیل بیسڈ کمپنی کو دیا جانے والا ٹھیکہ منسوخ کر کے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے جن حکام نے اس کمپنی کو سکروٹنی کے بغیر ابتدائی ٹھیکہ دیا ان کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button