Uncategorized
لاہور، دفاع القدس وآزادی فلسطین سیمینار
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور پریس کلب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ "دفاع القدس وآزادی فلسطین سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے معروف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ القدس پر اسرائیلی قبضہ کو امریکا کی طرف سے تسلیم کیا جانا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جو کہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے، یروشیلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کے وہاں قیام کے اعلان نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو مغموم کیا ہے، امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے، صرف زبانی فیصلوں اور مذمت کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں، یروشیلم اسرائیلی نہیں بلکہ فلسطینی دارالحکومت بیت المقدس تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔