پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ پولیس کی کارروائی، لشکر جھنگوی کا دہشتگرد شیرا لہڑی گرفتار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس خیزی میں چھاپہ مار کر دہشتگرد شیرا لہڑی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے۔ مذکورہ ملزم شیعہ ہزارہ قوم پر ہونے والے مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا، جس کی بناء پر اس کا نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست یعنی ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔ حکومت بلوچستان نے شیرا لہڑی کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button