پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان: کالعدم لشکر جھنگوی دہشتگردوں کے حملےمیں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ضلعی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان نیوز کو بتایا کہ شرپسندوں نے کیچھ کے علاقے شاپوک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کردی۔

شرپسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل ایک گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے فورسز کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں متعدد کالعدم گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں فورسز کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز، ایف سی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

صوبے کی انتظامیہ نے ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔

صوبائی انتظامیہ نے متعدد مرتبہ اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button