Uncategorized
بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر مکمل عمل کرایا جائے،علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید نا ظر عباس تقوی نے کہاہے کہ قصور میں ہو نے والے دلخراش سانحے میں متاثر ہ معصوم زینب کے قاتل کو گر فتار کرنے سے یہ امید بندھی ہے کہ پورے پاکستان میں مختلف واقعات میں ملوث مجرموں کو گر فتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا سانحہ قصور کے واقعے نے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو مجروح کیا تھا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس واقعے میں گر فتار ہو نے والے مجرم کو پھا نسی کی سزا دے کر دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو بحال کیا جائے اورآئندہ اس طرح کے سانحات سے بچنے کے لئے حکومت کی جانب سے جامع پالیسی مرتب کی جائے اور بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے۔