Uncategorized

حرم امام حسینؑ کا اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کیلئے پرچم حرم مقدس کا تحفہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حرم حضرت امام حسینؑ کی انتظامیہ کی جانب سے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کو پرچم حرم تحفہ میں دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک کے پالیسی ساز ادارے مجلس اعلیٰ کے صدر سعید علی پٹھان اور مرکزی سیکریٹری عزاداری و تبلیغ سید خادم حسین شاہ رضوی نے حرم امام حسینؑ کے امین العام سید سعد الدین مھدی البنا سے کربلا معلیٰ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے وفد کے اراکین کو حرم امام حسینؑ کے حرم سے اتارا گیا پرچم، حرم امام حسینؑ کی مٹی، اور حرم امام حسینؑ کے میڈیا سے وابسطہ سامان وفد کے حوالے کیا۔ انہوں نے حرم کے قوانین پر ان کی عربی میں تالیف کردہ کتاب بھی وفد کو دی۔ انہوں نے حرم کی دینی، تبلیغی، سماجی، علمی کام کا تذکرہ کیا۔ حرم اس وقت، اردو، انگریزی، فارسی اور دیگر زبانوں میں سہ ماہی رسالے جاری کرتا ہے، حرم سے حاصل کردہ پرچم اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 47 راہیان کربلا و عاشقان مہدی کنونشن، جو 15، 16، 17 اور 18 فروری کو بھٹ شاہ، سندھ میں منعقد ہوگا، اس میں تنظیمی افراد و عوام الناس کیلئے ہفتہ کے دن تبرک اور زیارت کیلئے رکھا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button