Uncategorized
ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما ڈاکٹر افتخار نقوی اور حسن کاظمی کا دورہ گجرانوالا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخارنقوی اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے ضلعی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی اور تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا،حسن کاظمی نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں گجرانوالہ ضلع سے ایم ڈبلیوایم بھر پور کردار ادا کریگی،ضلعی سیکرٹری جنرل و کابینہ نے صوبائی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔