Uncategorized
انجینئر ممتاز حسین سمیت تمام لاپتہ شیعہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے، اصغریہ اسٹوڈنٹس
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور نے لاپتہ شیعہ انجینئر سید ممتاز حسین رضوی سمیت محب وطن اہل تشیع شہریوں کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن بے گناہ شیعہ شہریوں کو جبری لاپتہ کرنا قانون و انصاف کا قتل اور آئین پاکستان سے صریحاً انحراف ہے، انجینئر ممتاز حسین رضوی سمیت ملت کے لاپتہ شیعہ افراد پر اگر کوئی الزامات ہیں، تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، طویل عرصے سے ملت جعفریہ کے محب وطن شہریوں کو جبری لاپتہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت اور مقتدر اداروں سے مطالبہ کیا کہ انجینئر ممتاز حسین رضوی سمیت تمام لاپتہ شیعہ افراد کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔