Uncategorized

آئی ایس او کے ڈویژنل مسئولین کی تربیتی ورکشاپ کل سرگودھا میں شروع ہوگی، جمیل طوری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل مسئولین کی 3 روزہ ورکشاپ کل سے سرگودھا میں منعقد ہوگی۔ مرکزی نائب صدر جمیل عباس طوری نے لاہور میں ایک اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل مسئولین کی سالانہ تربیتی ورکشاپ امسال بھی شعبہ تربیت کے زیراہتمام سرگودھا میں منعقد ہوگی جس میں پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈویژن کے مسئولین شریک ہونگے۔ جمیل عباس طوری نے بتایا کہ ورکشاپ میں جید علمائے کرام شریک ہو کر طلبا کو لیکچر دیں گے۔ مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلبا میں علم و دانش کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button