پاکستانی شیعہ خبریں

عمران طالبان گٹھ جوڑ، ڈی آئی خان میں ایک اور شیعہ شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عمران خان کا نیا پاکستان کربلا کا منظر پیش کرنے لگا، ڈی آئی خان میں شیعیان علیؑ کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ رک نہ سکا، آج مزید ایک شیعہ کو شہید کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کمشنری بازار میں محلہ قصابان میں دودھ فروش افتخار حسین کوتکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ اس سے قبل بھی گزشتہ جمعہ کو مطیع اللہ عرف موتی کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی تھی مگر عمران خان کے نئے پاکستان کی نااہل انتظامیہ نے اس پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے تکفیری مائنڈ سیٹ اور پاکستان میں طالبان و داعش کے سربراہ ملا سمیع الحق کو سینیٹ انتخابات کے لیے چنا ہے، اس سے قبل بھی عمران خان نے ابو طالبان ملا سمیع الحق کے مدرسے کے لیے حکومتی فنڈ سے خطیر رقم جاری کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button