Uncategorized

انقلاب اسلامی کی سالگرہ، لاہور میں ایرانی فلم فیسٹیول کا آغاز آج ہو گا

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے لاہور میں "ایرانی فلم فیسٹیول” کا آغاز ہوگیا۔ لاہور کی معروف رائل پام کنٹری کلب میں 3 روزہ فیسٹیول آج شروع ہوگا۔ فیسٹیول میں ایران کی معروف فلمیں اردو ڈبنگ اور سب ٹائٹل کیساتھ دکھائی جائیں گے۔ خانہ فرہنگ ایران کے ترجمان شبیر شگری نے "اسلام ٹائمز” کو بتایا کہ فیسٹیول میں شرکت کیلئے داخلہ مفت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاک ایران تعلقات کی مضبوط اور اسلامی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں اور ان دونوں ممالک کے عوام اسلام کے مضبوط رشتے میں جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی مشترکہ ثقافت ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button