پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان کابینہ کا اجلاس، بی ڈی اے کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنیکی منظوری

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہو نے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان ڈویپلمنٹ اتھارٹی کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی اصولی طور پر منظوری دے دی گئی۔ علاوہ ازیں کابینہ نے محکمہ خوراک کی زونل سطح پر 14 گریڈ کی خالی اسامیوں پر ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ کابینہ نے سریاب سمیت کوئٹہ کے دیگر علاقوں کی غیر فعال واٹر سپلائی اسکیموں کی فوری بحالی کی منظوری بھی دی ہے۔ کابینہ نے خالق آباد ٹاؤن (منگوچر) میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی اسکیم کو ترمیم شدہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو گوادر میں پانی کے بحران کے فوری اور دیرپا بنیادوں پرحل کے لئے بی او او (Built Own Operate) کی بنیاد پر پانی فراہم کرنے کی خواہشمند کمپنیوں سے پانی خریدنے کا معاہدہ کرنے کی منظوری بھی دی۔ صوبائی کابینہ نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار ایکٹ بل 2018ء کی منظوری بھی دی، جسے قانون سازی کے لئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے 33ویں قومی کھیلوں کی تیاری اور انتظامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ان کھیلوں کے شایان شان انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی حکومت اس حوالے سے مطلوبہ وسائل فراہم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button