Uncategorized

عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حکومتی دعوے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں، علامہ ناظر تقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کراچی کی مختلف شاہراہوں پر تعمیراتی کاموں کی سستی روی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ذمہ داران کی دانستہ غفلت عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے، مختلف شاہراہؤں کی عارضی بندش نے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کر رکھا ہے، ڈرگ روڈ پر منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں بھی طے کرنا مشکل ہوگیا ہے، مریضوں، طلباء اور ملازمین کیلئے یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر کراچی میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ شاہراہوں کی بحالی حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حکومتی دعوے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں، شاہراہوں کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے پورے شہر کراچی کی بغیر کسی تعمیری منصوبہ بندی کے کھدائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کا اندازہ ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا، قوم کے نمائندوں کا یہ فرض منصبی ہے کہ وہ عوام میں جا کر ان کی تکالیف سے آگاہ ہوں۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی مشکلات کو حل کیا جائے، شاہراہوں کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے، تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button