Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم کو کالعدم قرار دینے کا معاملہ، وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کا کالعدم جماعت قرار دینے کا معاملہ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے فدا حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 2 جولائی 2015ء کو مجلس وحدت مسلمین کو سیاسی جماعت قرار دیا تھا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے مجلس وحدت مسلمین کی ملک میں سیاسی سرگرمیوں کو بھی قانونی قرار دیا جبکہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ داخلہ نے مجلس وحدت مسلمین کو کالعدم جماعت قرار دیا ہے۔ درخواست میں فاضل عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button